الجزیرہ چینل کے مطابق، حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خربۃ المعر کے صہیونی ٹھکانوں کو دو فلق-1 میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے "راہاب" کے اسرائیلی سائٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو برکان میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
المیادین چینل نے بھی حزب اللہ کے ذرائع سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مقاومت نے "ہداب بارین"، اور "برکات ریشا" کے صہیونی فوجی اڈوں پر برکان میزائلوں کا حملہ کیا۔
واضح رہے کہ جمعہ 26 جنوری کو لبنان اور فلسطین کے مقبوضہ شبعا فارمز میں صہیونی ٹھکانوں پر آٹھ میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110